سونے کی قیمت میں ایک بارپھر بڑا اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں ایک بارپھر بڑا اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

صرافہ مارکیٹ میں ایک بار پھر ہلچل دیکھنے میں آئی ہے، جہاں عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونا 41 ڈالر مہنگا ہو کر 4701 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونا 3515 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 395 روپے مہنگی ہو کر 8908 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

Scroll to Top