عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست تیار ، شامل افراد کے نام سامنے آگئے

عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست تیار ، شامل افراد کے نام سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مقررہ دن کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق جمعرات کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تیار کی گئی فہرست کو کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل آفس اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے سپرد کیا۔

فہرست میں پارٹی کے متعدد اہم رہنماؤں اور اراکینِ اسمبلی کے نام شامل ہیں۔ شامل افراد میں سید رضا گیلانی، طاہر اقبال اور میاں فیاض حسین شامل ہیں، جبکہ ایم پی اے قاضی احمد اکبر، مہوش جنجوعہ اور عبدالحکیم زرین کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں

ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔

Scroll to Top