سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑنے لگے، جہاں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہوکر 4700 ڈالر تک پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 65 روپے مہنگی ہونے کے بعد 9 ہزار 204 روپے کی سطح پر آگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کا رجحان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top