انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کے نوجوان فاسٹ بولر ناہید رانا کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اپریل کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔
ناہید رانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنی برق رفتار بولنگ سے سب کو متاثر کیا اور تین میچوں میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلادیشی پیسر نے اس سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی آٹھ شکار کیے تھے۔
ناہید رانا یہ باوقار ایوارڈ جیتنے والے مہدی حسن میراز کے بعد دوسرے بنگلادیشی مرد کرکٹر بن گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی نے ان کی انفرادی کارکردگی کو عالمی سطح پر اس بڑے اعزاز سے نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بائیکاٹ کر دیا،وجہ بھی سامنے آ گئی
یاد رہے کہ ناہید رانا نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا، جہاں ان کے اسپیل نے میچ کا پانسہ پلٹ کر اسے بنگلادیش کی فتح میں تبدیل کر دیا۔





