سونا مہنگا ہوا یا سستا؟فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ قیمتوں سے متعلق اہم اپڈیٹ جاری

سونا مہنگا ہوا یا سستا؟فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ قیمتوں سے متعلق اہم اپڈیٹ جاری

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ پر مرکوز ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 73 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 539 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Scroll to Top