کوہاٹ، مرائی چیک پوسٹ کے قریب ڈبل کیبن گاڑی میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

کوہاٹ میں مرائی چیک پوسٹ کے قریب ایک ڈبل کیبن گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم قبل از وقت یہ کہنا ممکن نہیں کہ دھماکہ بارودی مواد کے باعث ہوا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، کوہاٹ روڈ پر پٹرول ٹینکی پھٹ گئی، ایک شخص جھلس کر جاں بحق

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top