عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یو اے ای پر حالیہ حملوں اور ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے اثرات براہ راست تیل کی قیمتوں پر پڑے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 1.75 فیصد اضافے کے بعد 107.26 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 1.32 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 110.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث توانائی کی عالمی منڈی مزید اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔





