’’وعدے کہاں گئے؟ صوبے میں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ، کوہاٹ میں عوامی غصہ پھٹ پڑا

’’وعدے کہاں گئے؟ صوبے میں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ، کوہاٹ میں عوامی غصہ پھٹ پڑا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق وزیراعلیٰ کی ترجیحات عوامی مسائل کے حل کے بجائے عمران خان کی رہائی تک محدود ہو گئی ہیں۔

کوہاٹ کے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خود کو عوامی وزیراعلیٰ کہتے ہیں، لیکن اگر سڑکوں پر نکل کر دیکھا جائے تو کام “زیرو” نظر آتا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام نے ان پر صرف اس امید پر اعتماد کیا تھا کہ وہ ان کے مسائل حل کریں گے، لیکن حکومتی کارکردگی بالکل صفر ہے اور کیے گئے وعدوں پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پورے خیبرپختونخوا میں کوئی ایسا شخص نہیں جو موجودہ صورتحال سے مطمئن ہو۔ ان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دو واقعات، جن میں لکی مروت کا واقعہ بھی شامل ہے،حکومتی کارکردگی کی بدترین مثال ہیں۔

کوہاٹ کے شہریوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے جبکہ مہنگائی اور دیگر مسائل نے عوام کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔

Scroll to Top