صوبہ بے یقینی کی لپیٹ میں ہے، امن کب آئے گا؟ پشاور کے شہری وزیراعلیٰ سے امن کا مطالبہ کرنے لگے

صوبہ بے یقینی کی لپیٹ میں ہے، امن کب آئے گا؟ پشاور کے شہری وزیراعلیٰ سے امن کا مطالبہ کرنے لگے

پشاور کے بزرگ شہری کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر کڑی تنقید، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات۔

تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی صوبے میں کام نہیں کر رہے اور صوبے میں امن لانے میں ناکام نظر آتے ہیں، پشاور شہریوں کے مطابق لکی مروت اور بنوں میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ صوبے میں امن قائم کریں، کیونکہ صوبے میں موبائل چھیننے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔

پشاور کے بزرگ شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کو وہ سہولیات دی جائیں جن کا وعدہ کیا گیا تھا۔ شہری کے مطابق اگر امن و امان کی صورتحال بہتر ہو تو شہری بھی مطمئن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ایک اور شہری نے کہا کہ پشاور میں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی خراب ہے اور وزیراعلیٰ کو اس پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

Scroll to Top