پی ٹی آئی اور فتنہ الخوارج کے روابط بے نقاب ہوگئے ،آڈیو لیک نے تہلکہ مچا دیا

پی ٹی آئی اور فتنہ الخوارج کے روابط بے نقاب ہوگئے ،آڈیو لیک نے تہلکہ مچا دیا

ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی بھائی بھائی…… پی ٹی آئی اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک دفعہ پھر سامنے آگیا ۔ فتنہ الخوارج کے دو خوارج کی کال کی ٹیپ منظر عام پر۔

پی ٹی آئی کے جنوبی وزیرستان سے ایم پی اے آصف محسود کو اپنا بندہ قرار دے کر اس سے بھتہ لینے اور اغوا کرنے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ، افغانستان میں موجود خوارجی سرغنہ بادشاہ اور جنوبی وزیرستان کے خوارجی سرغنہ ، راکٹی کی آڈیو لیک نے پاکستان تحریک انصاف اور فتنہ الخوارج کے تعلق کو پوری طرح سے بے نقاب کر دیا ہے۔

آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے ان خارجیوں کو جو سیاسی اور سماجی جگہ دی ہے، اسی وجہ سے اب یہ خوارج پی ٹی آئی کے ارکان کو اپنے ہی لوگ سمجھتے ہیں اور انہیں اغوا کرنے یا بھتہ لینے سے سختی سے روک رہے ہیں۔

آڈیو کے مطابق فتنہ الخوارج کے راکٹی نے اپر جنوبی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی آصف محسود کو بھتے کا پرچہ دیا اور ان کی تلاشی لی۔

اس پر افغانستان میں بیٹھے خوارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اور راکٹی کو حکم دیا کہ آصف محسود کو گرفتار یا اغوا نہیں کرنا کیونکہ وہ تحریک انصاف کا بندہ ہے، اس کو جانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر اس سے معذرت کی جائے ۔

راکٹی نے بھی آگے سے تصدیق کی کہ اس نے ایم پی اے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور افغان خوارجی عناصر کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔

یہ آڈیو اس تلخ حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ خوارج اب پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنا ہمدرد مانتے ہیں اور انہیں اغوا اور بھتہ خوری سے استثنیٰ دے رہے ہیں ۔

Scroll to Top