وفاقی معاشی پالیسیوں پر تنقید! وفاقی ٹیم کو زمینی حقائق سے لاعلم قرار دیدیا گیا، شفیع جان کا بیان سامنے آ گیا

وفاقی معاشی پالیسیوں پر تنقید! وفاقی ٹیم کو زمینی حقائق سے لاعلم قرار دیدیا گیا، شفیع جان کا بیان سامنے آ گیا

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد تجربہ کار معاشی ٹیم زمینی حقائق سے لاعلم ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکام معاشی حکمتِ عملی کے باعث ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہوا ہے۔

شفیع جان کے مطابق وفاقی حکومت بیرونی قرضوں کے سہارے معیشت چلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، جبکہ سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کوئی واضح یا مؤثر حکمتِ عملی موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے ذمہ دار پالیسی ساز ہیں۔

Scroll to Top