شمالی وزیرستان!سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سرغنہ سمیت 5 ہلاک، خفیہ آپریشن نے بڑا نیٹ ورک توڑ دیا

شمالی وزیرستان!سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سرغنہ سمیت 5 ہلاک، خفیہ آپریشن نے بڑا نیٹ ورک توڑ دیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، سپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد سرغنہ سمیت 5 ہلاک۔

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب سمیت 4 دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سرغنہ کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ وہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ذرائع کے مطابق خارجی عمر عرف ثاقب تور نے اسپین وام کے علاقے بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکرز، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کامیاب آپریشن سے دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

Scroll to Top