انسان ہے یا مشین؟پشاور سے اسکردو 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، مسعود خان نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

انسان ہے یا مشین؟پشاور سے اسکردو 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، مسعود خان نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پشاور سے اسکردو 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، مسعود خان نے عالمی ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ مسعود خان نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر طویل نان اسٹاپ دوڑ مکمل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسعود خان نے دشوار گزار قراقرم ہائی وے کے پہاڑی راستوں اور گلگت بلتستان کی خوبصورت مگر مشکل وادیوں کو عبور کرتے ہوئے یہ تاریخی سفر مکمل کیا۔

ایتھلیٹ مسعود خان کا کہنا ہے کہ یہ کارنامہ پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے اور انہوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ان کے مطابق پشاور سے اسکردو تک یہ طویل دوڑ اپنی نوعیت کا منفرد اور غیر معمولی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 810 کلومیٹر کا یہ چیلنج انہوں نے صرف 9 دن میں مکمل کیا، جبکہ 800 کلومیٹر کا ہدف حاصل کرنا ان کے لیے ایک یادگار اور تاریخی لمحہ ہے۔

یہ شاندار کامیابی نہ صرف اسپورٹس کی دنیا میں ایک نیا باب ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک قابلِ فخر اعزاز قرار دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top