177 پاکستانی لیبیا کیسے پہنچے؟ ڈی پورٹیشن پر اہم انکشافات

غیر قانونی طور پر لیبیا پہنچنے والے 177 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یہ افراد یورپ جانے کی کوشش میں مختلف غیر قانونی راستوں سے لیبیا پہنچے تھے، جہاں سے انہیں کارروائی کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں لاہور کے 59، گجرات کے 58، راولپنڈی کے 26 اور گوجرانولہ کے 23 شہری شامل ہیں، جبکہ 10 افراد کا تعلق سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ افراد ایران اور سعودی عرب کے راستوں سے غیر قانونی طریقے سے لیبیا پہنچے تھے، جہاں سے انہیں حراست میں لے کر واپس روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عید پر گیس سپلائی کا شیڈول جاری، صارفین کیلئے اہم خبر

حکام نے بتایا ہے کہ ان افراد کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ایجنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے جنہیں ریڈ بک میں شامل کر دیا گیا ہے، اور ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ڈی پورٹ ہونے والے تمام افراد کو ایئرپورٹ سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ان افراد کو مختلف زونز کے حوالے کیا جائے گا تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

Scroll to Top