عید پر گیس سپلائی کا شیڈول جاری، صارفین کیلئے اہم خبر

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 نئے پلان کے تحت عید کے تینوں دن شہریوں کو مجموعی طور پر 18 گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق تمام اضلاع میں گیس کی فراہمی مناسب پریشر کے ساتھ جاری رکھی جائے گی تاکہ صارفین کو عید کے موقع پر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق عید کے پہلے روز صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ دوسرے اور تیسرے روز گیس کی فراہمی کا وقت صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق عید سے ایک روز قبل بھی رات 12 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، تاکہ شہری عید کی تیاریوں کے دوران سہولت سے استفادہ کر سکیں۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نیا شیڈول کل سے نافذ العمل ہوگا اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top