حج 2026: دنیا بھر سے 17 لاکھ 7 ہزار 310 عازمین نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرلی، سعودی حکام

ریاض:سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 میں حجاج کی کل تعداد 17 لاکھ 7 ہزار 310(1.7 ملین) تک پہنچ گئی۔

ایس پی اے کے مطابق بیرون مملکت سے 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج مختلف راستوں سے سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج جن میں شہری اور رہائشی شامل ہیں، کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 646 رہی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے ’اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج کی مجموعی تعداد میں مرد 8 لاکھ 93 ہزار 396 جبکہ خواتین کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 رہی ہے۔

بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 85 ہزار 729 ، بری راستے سے 54 ہزار 429 جبکہ بحری راستے سے 6 ہزار 497 حجاج سعودی عرب پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے: مصدق ملک

بیرون مملکت سے آنے والے حجاج کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے۔ 3 لاکھ 88 ہزار 700 حجاج نے مکہ روٹ انیشٹیو سے فائدہ اٹھایا۔

واضح رہے محکمہ شماریات نے یہ اعداد وشمار وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی مدد سے جاری کیے ہیں۔ بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب پہنچے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی تھی۔

Scroll to Top