بھوک اور بند سرحدوں سے تنگ افغان شہری کی دہائی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےاپیل،ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو نے اس وقت ہلچل مچا دی جب ایک افغان شہری سرحد کی بندش، بھوک اور بیروزگاری پر پھٹ پڑا اور موجودہ حالات کو عید کے بجائے قیامت قرار دے دیا۔

افغان شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے مسلمان بھائی ہیں، مگر چند دہشتگردوں نے دونوں ملکوں کے امن و سکون کو برباد کر دیا ہے۔

ویڈیو میں شہری نے افغان طالبان حکومت اور ٹی ٹی پی کی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں اس تمام تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اس جذباتی دہائی نے یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ عام افغان شہری ان شرپسند عناصر سے تنگ آ چکا ہے جنہوں نے پاک-افغان تعلقات کو نقصان پہنچایا، اور اب وہ اس بحران کے حل کے لیے پاکستان کی قیادت کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

Scroll to Top