پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بھاری کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 22، 22 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کا مقصد براہِ راست عام آدمی کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی معاشی گنجائش پیدا ہوگی اس کا فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی اور موجودہ فیصلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اعلامیہ کےمطابق وفاقی حکومت نے سخت ترین معاشی حالات کے باوجود ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے والوں کو فیول پر خصوصی سبسڈی بھی دی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top