امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے انتہائی اہم اور دوررس فیصلے کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کی عالمی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے سیچوایشن روم جا رہے ہیں، تاہم اب ہماری شاندار اور بے مثال بحری ناکہ بندی ختم کی جا رہی ہے اور آبنائے ہرمز میں رکے ہوئے تمام جہاز اب واپس اپنے گھروں کو جانے کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کی افزودہ یورینیم امریکا نکالے گا، جبکہ پہاڑوں کے نیچے دفن تباہ شدہ نیوکلیئر ڈسٹ (ایٹمی فضلہ) بھی امریکا خود نکال کر اسے تلف کرے گا۔
صدر کے مطابق یہ تمام کام ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بھرپور تعاون اور اشتراک سے مکمل کیا جائے گا ۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو اس بات پر ہر صورت رضامند ہونا ہوگا کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی ایٹمی ہتھیار یا بم تیار نہیں کرے گا۔





