امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جارہے ہیں، ممکن ہے ہفتے کے آخرتک کوئی پیشرفت ہو، ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دنوں میں طے پاسکتے ہیں، ایران کی افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ معاہدہ ہوتے ہیں آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی، آبنائے ہرمز اور لبنان کے معاملے کو الگ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، حزب اللہ نے بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ اسرائیل پرحملہ نہیں کرے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے پر بات جاری ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں او امید ہے کہ رواں ہفتے اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے پہلی مرتبہ حزب اللہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ہے اور حزب اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہیں کریگا۔
یہ بھی پڑھیں : غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں تیز
امریکی صدر نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور تمام فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر میرے دستخط کے بعد آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ مکمل طور پر کھول دیا جائے گا جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کو سہولت ملے گی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ بمباری کے مقابلے میں آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا افزودہ یورینیم جلد حاصل کر لیں گے اور اسے حاصل کرنے کے بعد تباہ کر دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ فرانس میں ہونے والے جی سیون ممالک اجلاس میں شرکت کروں گا ۔





