خیبر پختونخوا حکومت نے متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) اور محکمہ خوراک کے 67 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 ان تبادلوں کا مقصد دونوں محکموں میں کارکردگی کی بہتری اور انتظامی امور کی موثر نگرانی ہے۔

محکمہ پی اینڈ ڈی کے 49 افسران اور محکمہ خوراک کے 18 افسران کے تبادلوں کے مطابق، اہم افسران میں آمین خان بنگش کو سینئر پلاننگ آفیسر محکمہ اعلیٰ تعلیم، آفتاب حیدر کو سینئر پلاننگ آفیسر محکمہ داخلہ، رضوان جاوید کو اسسٹنٹ اکانومسٹ ایڈوائزر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، محمد عدنان کو اسسٹنٹ چیف گورننس اینڈ ریونیو پی اینڈ ڈی، اور صائمہ گل کو سینئر پلاننگ آفیسر محکمہ صحت تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح، گریڈ 18 کے شمس اور سید اشفاق احمد کو ایم اینڈ ای سسٹم ہیڈکوارٹر پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، رومانہ سرور کو اسسٹنٹ چیف ہیلتھ سیکشن پی اینڈ ڈی، محمد عمر کو اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن سیکشن پی اینڈ ڈی، اور ناصر خان کو اسسٹنٹ چیف واٹر پی اینڈ ڈی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی، پارٹی رہنما اور کارکن ناخوش

محکمہ خوراک سے متعلق بھی اہم تبادلے کیے گئے ہیں جن میں محمد شکیل کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن، ریاض الکریم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیسپیچ ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ، اور عبد الجلیل کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ مردان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

جبکہ امتیاز محمد خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کین ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

ان تبادلوں کے حوالے سے محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ خوراک نے اپنے اپنے اعلامیے جاری کر دیے ہیں، جن میں افسران کے نئے عہدوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top