عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد صرافہ بازاروں میں نرخ نئی سطح پر آ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 12 ہزار 479 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 240 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 463 روپے کم ہو کر 7 ہزار 267 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 124 ڈالر 89 سینٹ سستا ہو کر 4 ہزار 328 ڈالر 92 سینٹ کی سطح پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید غیر یقینی صورتحال کا شکار رہ سکتی ہے۔





