صوبے میں 42 مہاجر کیمپ ختم، 22 لاکھ نہیں، 23 لاکھ بھی نہیں،اب تک کتنے لاکھ افغان مہاجر واپس چلے گئے؟جانئے

صوبے میں 42 مہاجر کیمپ ختم، 22 لاکھ نہیں، 23 لاکھ بھی نہیں،اب تک کتنے لاکھ افغان مہاجر واپس چلے گئے؟جانئے

ملک بھر میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور اب تک 24 لاکھ 62 ہزار مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف جون کے پہلے تین دنوں میں 83 ہزار 711 مہاجرین کی واپسی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مئی کے دوران 1 لاکھ 43 ہزار 709 مہاجرین کو واپس بھیجا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 3 لاکھ 44 ہزار جبکہ 2023 میں 4 لاکھ 73 ہزار 500 مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

ادھر صوبے میں 42 سے زائد مہاجر کیمپوں کو ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ مہاجرین کے حوالے سے کارروائیوں کے لیے مزید سخت اقدامات کی تیاری بھی جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں مہاجرین کے خلاف آپریشن کی تحریری اجازت طلب کی گئی ہے اور محرم الحرام کے دوران اس کارروائی کو مزید سخت کرنے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور پر پاکستانی دستاویزات حاصل کرنے والے مہاجرین کے کارڈز بلاک کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کا مؤقف ہے کہ بعض دہشت گردی کے واقعات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top