نوشہرہ کینٹ کی کلاتھ مارکیٹ میں لگنے والی ہولناک آگ پر ریسکیو ٹیموں نے کڑی مشقت کے بعد قابو پا لیا ہے تاہم آتشزدگی کے باعث تاجر برادری کو کروڑوں روپے کا شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مارکیٹ کے صدر کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تہہ بازاری میں قائم تقریباً 300 جھونپڑی نما دکانیں اور ان میں موجود قیمتی کپڑا مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔
صدر کلاتھ مارکیٹ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا یہ اس مارکیٹ میں پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل سال 2021 میں بھی اسی تہہ بازاری مارکیٹ میں بالکل اسی طرح آگ لگنے کا ہولناک واقعہ رونما ہوا تھا جس سے تاجر پہلے ہی تباہ حال ہوئے تھے اور اب ایک بار پھر وہ سڑک پر آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صبح صبح افسوسناک خبر آگئی، سانحے نے ہر آنکھ اشکبار کر دی
آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو الیون ٹو ٹو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا، تاجر برادری نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی فوری تحقیقات اور متاثرہ دکانداروں کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔





