امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پرجعلی خبریں لگانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی عائد کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 3 بڑے میڈیا اداروں سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کو وائٹ ہاؤس سے کوریج کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا اور تینوں اداروں پر اپنی اور اپنی انتظامیہ کے حوالے سے ’’جعلی خبریں‘‘ رپورٹ کرنے کا الزام عائد کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا اداروں کو صدر، انتظامیہ یا امریکا کے بارے میں ’’جھوٹی خبریں‘‘ مسلسل رپورٹ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
امریکی صدر نے مزید میڈیا اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران فوری طور پر امریکہ کیساتھ معاہدہ چاہتا ہے،امریکی صدر کا دعویٰ
رپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پابندی عملی طور پر کس طرح نافذ کی جائے گی، جبکہ صدر کے اس اقدام کو قانونی چیلنج کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔





