بھارت نے گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جو ایران جنگ شروع ہونے کے بعد دوسری بار اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت بھارت نے 14.2 کلوگرام کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 29 روپے اضافہ کیا ہے، جس کے بعد تمام ریاستی آئل ریفائنریز نے نئی قیمتیں نافذ کر دی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ اضافہ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مالی نقصانات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ انہیں سبسڈی یا کم قیمت پر گیس فروخت کرنے کی وجہ سے شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد عالمی توانائی منڈیوں میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے، جس کے اثرات اب گھریلو توانائی کی قیمتوں پر بھی نظر آ رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر خطے کی صورتحال مزید بگڑتی ہے تو توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔





