امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کی ‘اسلام آباد معاہدے’ سے متعلق ٹویٹ ٹروتھ سوشل پرشیئرکردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ایکس پر کی گئی اس اہم ٹویٹ کو ٹروتھ سوشل پرشیئرکر دی جس میں انہوں نے “اسلام آباد معاہدے” کے حتمی مرحلے میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت اب تک کے سب سے قریبی اور حتمی مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ جب تک اس معاہدے کو حتمی شکل نہیں دے دی جاتی، تب تک اس کے مندرجات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کو اسلام آباد معاہدہ کا نام دیا جائے گا،امریکی میڈیا

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ذمہ دارانہ اور شفاف طریقہ کار کے مطابق، تمام تر تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی۔

Scroll to Top