صوابی :جھنڈا دفتر کورونہ میں افسوسناک واقعہ

استخار احمد یوسفزئی

ضلع صوابی کے علاقے جھنڈا دفتر کورونہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو موٹر سائیکل سواروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت پچاس سالہ سید زمیں اور بائیس سالہ حسین خان کے ناموں سے ہوئی ہے اور یہ دونوں افراد مقامی علاقے پابینی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور دونوں افراد کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹوپی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں کہ یہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور محرکات ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top