ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تاریخوں کا اعلان

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرحوم رہبرِ اعلیٰ کے الوداعی مراسم چار اور پانچ جولائی کو تہران میں واقع مصلیٰ امام خمینی کمپلیکس میں منعقد کیے جائیں گے۔

اس کے بعد شہید علی خامنہ ای کی پہلی نمازِ جنازہ چھ جولائی کو دارالحکومت تہران میں اور دوسری نمازِ جنازہ سات جولائی کو مذہبی مرکز قم میں ادا کی جائے گی جبکہ نو جولائی کو ان کی مشہد مقدس میں تدفین کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی آخری تصویر سامنے آ گئی

رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای اٹھائیس فروری دو ہزار چھبیس کو تہران میں ان کے کمپاؤنڈ پر ہونے والی شدید بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے جس کی تصدیق ایرانی سرکاری میڈیا نے اگلے روز کی تھی۔

Scroll to Top