فیفا ورلڈ کپ میں میناب کی طالبات کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے دوران میناب اسکول حملے میں جاں بحق ہونے والی طالبات کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

میچ سے قبل ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے لباس پر “168” کے خصوصی لیپل پن آویزاں کیے، جو حملے میں جاں بحق ہونے والی طالبات کی یاد کی علامت تھے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑی قومی ترانے کے دوران اپنے ہاتھوں میں اسکول بیگ اٹھائے کھڑے رہے، جسے شہداء سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی علامت قرار دیا گیا۔

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم نے اپنی ورلڈ کپ مہم کو “میناب-168” کا نام دیا ہے، تاکہ دنیا بھر میں اس سانحے کے متاثرین کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

سوشل میڈیا پر بھی ایرانی ٹیم کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین نے اسے شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے اور یکجہتی کے اظہار کی مؤثر کوشش قرار دیا ہے۔

Scroll to Top