خیبر پختونخوا سے افسوسناک خبر آگئی ،ہر آنکھ اشکبار

خیبر پختونخوا سے افسوسناک خبر آگئی ،ہر آنکھ اشکبار

بنوں میں افسوسناک واقعہ، باپ، دو بیٹوں اور بھتیجے کی لاشیں برآمد۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل نالہ کاشو پُل کے قریب سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک باپ، اس کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

لاشوں کو فوری طور پر خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کو آگے بڑھا دیا ہے۔

Scroll to Top