موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ، وردی میں لفٹ لینے پر مکمل پابندی عائد

موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ، وردی میں لفٹ لینے پر مکمل پابندی عائد

موٹروے پولیس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وردی میں ٹول پلازوں یا موٹروے پر گاڑیاں روک کر لفٹ لینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈی آئی جی موٹروے عمران شاہد کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ کوئی بھی اہلکار موٹروے یا ٹول پلازوں پر گاڑیاں روک کر لفٹ حاصل نہ کرے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس طرزِ عمل سے موٹروے ایم-2 اور قومی شاہراہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے جبکہ وردی میں لفٹ مانگنے سے ملکی و غیر ملکی مسافروں پر منفی تاثر پڑتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ موٹروے پر تعینات اہلکاروں کی موجودگی صرف ڈیوٹی، گشت اور قانون کے نفاذ کے لیے ہوگی۔

خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

یہ مراسلہ سی سی پی او لاہور، ریسکیو 1122، پی ٹی سی فاروق آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top