مرکزی مسلم لیگ کے رہنما کے گھر سے افسوسناک خبر، ہر آنکھ نم ہوگئی

پاکستان مرکزی مسلم لیگ (پی ایم ایم ایل) پنجاب کے صدر چودھری سرور کے جواں سال بیٹے حسین ہاشم انتقال کر گئے، جس کے بعد پارٹی حلقوں میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق حسین ہاشم ایک حادثے کا شکار ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم حسین ہاشم کی نماز جنازہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں ادا کی گئی، جس میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید سمیت پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے پڑھائی۔ اس موقع پر قاری محمد یعقوب شیخ، علامہ ناصر مدنی، خالد نیک گجر، فیصل ندیم اور چودھری حمید الحسن گجر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے امریکہ، ایران کو اہم مقام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، بیرونس چیپمین

اس کے علاوہ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، حاجی حنیف، شیخ نعیم بادشاہ، انجینئر عادل خلیق اور مرکزی مسلم لیگ کے سینکڑوں کارکنان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس کے بعد حسین ہاشم کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے چودھری سرور اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Scroll to Top