وزیر پیٹرولیم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو ریلیف کی امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کشیدگی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام شہریوں کے بجٹ کو متاثر کیا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وعدہ ہے اور وزیراعظم کی ہدایت بھی ہے کہ جس حد تک ممکن ہوا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ایران کا خام تیل دستیاب ہونے کی امید ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان

علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف مل سکے گا۔

Scroll to Top