عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کا بنیادی سبب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی) کی فی بیرل قیمت میں مزید 54 سینٹ کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 66.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 64 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برطانوی خام تیل 69.91 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

یہ کمی توانائی کی عالمی طلب و رسد پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے اور مستقبل میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی بے قابو، انتظامیہ خاموش ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اوپیک کا یہ اقدام عالمی سطح پر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سامنا جاری رہے گا۔

Scroll to Top