جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔

مہمان ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی جبکہ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک اسی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گی۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 17 جولائی، تیسرا 19 جولائی، چوتھا 22 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

یہ سیریز اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر نعیم حسن پر تشدد، معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا

واضح رہے کہ پی سی بی ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپس کا بھی انعقاد کیا تھا۔

Scroll to Top