طورخم سرحد کشیدگی ،افغان جرگہ پیغام لیکر کابل پہنچ گیا

طورخم سرحد کشیدگی ،افغان جرگہ پیغام لیکر کابل پہنچ گیا

25 رکنی جرگہ کی کابل میں اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ،طورخم سرحد کشیدگی بارے افغان جرگہ خصوصی پیغام لیکر کابل پہنچ گیا ۔

جرگہ ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کشیدگی بارے افغانستان کے 25 رکنی جرگہ کی کابل میں اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے ۔

جرگہ عمائدین افغان حکام کو طورخم سرحد کے قریب پاکستانی حدود میں افغان تعمیرات بند کرنے پر قائل کرینگے اور افغان حکام کا موقف لیکر پاکستانی جرگہ سے اگلے نشست میں مشاور ت کرینگے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر افغان حکام متنازعہ تعمیرات بند کرنے پر رضا مند ہوئے تو پاکستان طورخم سرحد کھول سکتاہے۔

Scroll to Top