ڈاکٹر ماہ نور کیس میں نیا موڑ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ: تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید علاج کیلئے بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کیلئے امریکا بھجوایا جائے گا، جس کیلئے حکومت بلوچستان نے ضروری کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے نجی ہسپتال میں مزید ایک ہفتے تک علاج جاری رہے گا، جس کے بعد انہیں بیرونِ ملک منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے سنڈیمن ہسپتال میں ایک شخص نے جنرل سرجری یونٹ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پرائیویٹ حج کیلئے نیا فارمولا تیار، کوٹہ سسٹم ختم، نئی شرائط نافذ

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، جبکہ ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے کی کوشش کرنے والا ہسپتال کا وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی زخمی ہوا، جس کا کوئٹہ میں علاج جاری رہا۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بیرونِ ملک علاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top