نوشہرہ میں رمضان شروع ہی سے مہنگائی زوروں پر ہے ، پہلا عشر ہ مکمل ہونے کے باوجود بھی قیمتیں کنٹرول کرنے میں انتظامیہ ناکام رہی ۔
گوشت 1100روپے جبکہ فروٹ کی قیمتیں اس حد کو پنچ چکی ہیں کہ انہیں خریدنا کسی کے بس کی بات نہیں رہی ، دوسری طرف مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سرکار کی جانب سے قائم کردہ شکایت مانیٹرنگ ڈیسک بھی غیر فعال ہے وہ پڑی تمام کرسیاں خالی ہیں ۔
عوام مایوسی کا شکار ہوگئی ہے عوام نے حکام سے مہنگائی قابو کرنے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں رمضان میں بھی مہنگائی کا راج ہے اس دوران انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ۔