لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے تاریخ رقم کردی

لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے تاریخ رقم کردی

* ارجنٹینا کے لیجنڈری کپتان لیونل میسی نے فٹبال کی تاریخ کا ایک اور عظیم ترین باب اپنے نام کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

میسی نے یہ سنگِ میل فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج میں آسٹریا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران شاندار گول داغ کر حاصل کیا۔

یہ میسی کے ورلڈ کپ کیریئر کا مجموعی طور پر 17واں گول تھا جس کے ساتھ ہی انہوں نے جرمنی کے نامور فارورڈ میروسلاو کلوزے کا 16 گولز کا تاریخی ریکارڈ توڑ کر تنہا اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جرمنی کے میروسلاو کلوزے 16 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود تھے جن کا ریکارڈ اب ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے اپنے چھٹے ورلڈ کپ ایونٹ کے دوران پاش پاش کر دیا ہے۔

عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی اس تاریخی فہرست میں اب برازیل کے مایہ ناز کھلاڑی رونالڈو 15 گولز کے ساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے نوجوان اسٹار کلیان ایمباپے 14 گولز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Scroll to Top