اسرائیلی صدر کے ہیلی کاپٹر کو دورانِ پرواز حادثہ، ہنگامی لینڈنگ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ہیلی کاپٹر کو دورانِ پرواز پرندہ ٹکرانے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تاہم واقعے میں صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر اسحاق ہرزوگ مقبوضہ بیت المقدس سے شمالی اسرائیل جا رہے تھے کہ دورانِ پرواز اچانک ایک پرندہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پائلٹ نے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسرائیلی صدر نے اپنا سفر دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے براہِ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہیلی کاپٹر کا تکنیکی معائنہ کیا گیا جبکہ حکام نے حفاظتی ضوابط کے مطابق ضروری کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top