وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بنوں فائرنگ واقعے پر آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع بنوں میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں مستورات تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جاں بحق افرادکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

Scroll to Top