سوات میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے ذریعے عوام کو لوٹنے میں ملوث افغان شہری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق موبائل گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار میں سوار دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد میں محمد داؤد اور عبدالقوم شامل ہیں، جو پشاور کے علاقے فقیر آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔
پولیس نے تلاشی کے دوران ملزمان سے 1500 یو اے ای درہم برآمد کیے جو ابتدائی معلومات کے مطابق جعلی کرنسی کے طور پر استعمال کیے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایرانی ریال کا ریٹ سامنے آ گیا
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان جعلی درہم کو پاکستانی کرنسی کے عوض سادہ لوح شہریوں کے ساتھ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس نے تھانہ خوازہ خیلہ میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔





