ایرانی ریال کے ریٹ میں نمایاں اتار چڑھاؤ، اوپن مارکیٹ میں خرید و فروخت جاری
امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ امن معاہدے کے اعلان کے بعد پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی خرید و فروخت بدستور جاری ہے، جس کے باعث ریٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت اس وقت تقریباً 8 ہزار سے 10 ہزار پاکستانی روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یہ شرح پہلے کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ ہے، جہاں ایک کروڑ ایرانی ریال کی بنیادی قیمت تقریباً 2500 روپے کے آس پاس تھی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ریٹس میں فرق شہر، ڈیلر اور لین دین کے حجم کے مطابق بھی دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بعض مواقع پر خریدو فروخت کی طلب کے باعث نرخ مزید تبدیل ہو جاتے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کرنسی ایکسچینج کے اس تازہ رجحان نے سرمایہ کاروں اور ڈیلرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ غیر مستحکم صورتحال میں کرنسی ٹریڈنگ میں احتیاط ضروری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق موجودہ ریٹ کے حساب سے:
ایک کروڑ (10 ملین) ایرانی ریال کی قیمت تقریباً 8,000 سے 10,000 پاکستانی روپے ہے
ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 1,000 ایرانی ریال کے برابر ہے
دس پاکستانی روپے تقریباً 10,000 ایرانی ریال کے برابر ہیں
ایک ہزار پاکستانی روپے تقریباً 10 لاکھ ایرانی ریال کے قریب بنتے ہیں
ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 4940 سے 4950 ایرانی ریال کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے
کرنسی ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی صورتحال، خاص طور پر امریکا اور ایران کے درمیان پیش رفت، کرنسی مارکیٹ کے رجحانات پر اثر انداز ہو سکتی ہے، جس کے باعث آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔





