شوکت نواز میر کی گرفتاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بی بی سی کی خبر غلط نکلی،ذرائع آزاد کشمیر پولیس

آزادکشمیرکالعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میرکے حوالے سے خبریں گردش رہی تھیں کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے بی بی سی نے بھی رپورٹ کیا ہے تاہم اب آزاد کشمیر پولیس کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ شوکت نواز میر کی گرفتاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،بی بی سی کی خبر غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔

آزاد کشمیر پولیس ذرائع کے مطابق کا لعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبر مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور انہیں گر فتار کر نے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بچ نکلے۔

اس حوالے سے آزاد کشمیر پولیس کے ذرائع کا کہناہے کہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم وہ ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اس حوالے سے بی بی کی خبر غلط اور حقائق کےبالکل برعکس ہے ۔

حکام کے مطابق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے کے الزامات ہیں، جبکہ کمیٹی آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی مخصوص نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی دکانیں کھولنے والے غریب تاجروں کو سوشل میڈیا پر ہدف بنانے لگی

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ نے اس سے قبل شوکت نواز میر سمیت کمیٹی کے چار سرگرم رہنماؤں کی گرفتاری میں معاونت کرنے والوں کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔ انعامی فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان کے نام شامل تھے۔

Scroll to Top