پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹرکم کر دی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے اس کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے آزاد کشمیر کے انتخابات متاثر نہیں ہوں گے، رانا ثنا اللہ

وزارت توانائی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے آئندہ ہفتے کے لیے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں پر نظرثانی موجودہ مارکیٹ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

Scroll to Top