اکرام صدیقی
سوات: سیف اللہ جھیل میں لاپتہ ہونے والی خاتون کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔
ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے صبح 5 بجے آپریشن دوبارہ شروع کیا اور لاپتہ خاتون کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر سرچ کی۔
ترجمان کے مطابق آپریشن میں ریسکیو 1122، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اپر سوات، سوات پولیس، ٹورازم پولیس، پاکستان نیوی کی اسپیشلائزڈ ٹیم اور مقامی رضاکار مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاپتہ خاتون کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ جلد از جلد انہیں تلاش کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : سوات، سیف اللہ جھیل حادثے کا ذمہ دار کون؟ اعلیٰ سطح تحقیقاتی انکوائری کمیٹی تشکیل
سعید الرحمان کا کہنا تھا کہ اندھیرا ہونے کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا، تاہم آپریشن اتوار کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا کہ لاپتہ خاتون کی بازیابی تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا اور تمام متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں گے۔





