سونے کی قیمتیں گر گئیں، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانیے

سونے کی قیمتیں گر گئیں، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانیے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے قیمتوں میں معمولی ریلیف سامنے آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 48 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 716 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر سستا ہو کر 4174 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق مسلسل دو روز کے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم عالمی معاشی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top