وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ملنے والے حالیہ ایوارڈ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑا مذاق اور سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرمعروف برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک خبر شیئر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ اب تک کی سب سے شرمناک کہانی ہونی چاہیے۔ایوارڈز آمد سے چند روز قبل بنائے گئے، سرٹیفکیٹس سستے اے آئی (AI) ماڈل کے استعمال سے پرنٹ کیے گئے جن پر املا کی واضح غلطیاں ہیں،اور پھر نریندر مودی اس کے پہلے اور واحد وصول کنندہ بن گئے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ انجنیئرڈاعترافِ خدمات یا تو سستی شہرت کی بدترین قسم ہے یا پھر بدنیتی پر مبنی تسکین۔
یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پروپیگنڈا بے نقاب:بین المذاہب رواداری کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی پیغامِ امن کمیٹی کا فاروق آباد کادورہ، سکھ برادری سے یکجہتی
بھارتی وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ مودی بھارتی قوم کو شرمندہ کر رہے ہیں، وہ ایک قومی شرمندگی ہیں۔





