ہیوسٹن: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مراکش کی جانب سے عزالدین اوناہی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے جبکہ تیسرا گول سفیان رحیمی نے کیا، مراکش نے آغاز سے ہی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور کینیڈا کو واپسی کا کوئی موقع نہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری، برازیل، میکسیکو اور مراکش کی شاندار فتوحات
اس کامیابی کے ساتھ مراکش فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی، جبکہ کینیڈا کا عالمی کپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔





